۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
تشکل شہید عارف الحسینی

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں تشکل شہید عارف الحسینی مدرسہ نوریہ کے طلاب کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر اصفہان میں تشکل شہید عارف الحسینی کا مدرسہ نوریہ کے طلاب کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسؤل تشکل برادر سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ اور اراکین تشکل کے ہمراہ مدرسہ نوریہ کے طلاب سے ملاقات کی۔

برادر سید علی جعفر شمسی نے اس ملاقات میں مدرسہ نوریہ کے طلاب کو تشکل ہذا کا تعارف اور کارکردگیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا : تشکل شہید عارف الحسینی قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے وابستہ افراد کا تشکل ہے اور یہ نظریہ ہی ہمارے تشکل کی مضبوطی کی وجہ ہے۔ برادر سید علی جعفر شمسی نے وہاں موجود دوستان کو تشکل ہذا کی رکنیت کی بھی دعوت دی۔

اس موقع پر اراکین کابینہ میں سے نائب مسؤل برادر غلام عباس عابدی، مسؤول مالیات برادر علی عباس بھٹی و مسؤول نشر و اشاعت برادر توقیر عباس تقی اور اراکین تشکل میں سے برادر ناصر عباس حسینی و برادر حافظ محمد کبریا خان بھی ہمراہ تھے۔

آخر میں برادر غلام عباس عابدی نے تشکل ہذا اور طلاب محترم کی ترقی و کامیابی کیلئے دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .